(روزنامہ سر گرم)لاہور ہائیکورٹ نے تحریک انصاف کے صدر چوہدری پرویز الٰہی کو رہا کرنے کا حکم دے دیا۔
لاہورہائیکورٹ نے پرویز الٰہی کی گرفتاری کےخلاف درخواست پر سماعت کی جس سلسلے میں نیب حکام نے سابق وزیراعلیٰ کو عدالت میں پیش کیا۔
پرویز الٰہی نے نیب کی جانب سے اپنی گرفتاری کو عدالت میں چیلنج کیا تھا اور جسٹس امجد رفیق نے پرویز الٰہی کو پیش نہ کرنے کی صورت میں ڈی جی نیب کے وارنٹ جاری کرنے کاکہا تھا۔
عدالت نے جمعہ کے روز پرویز الٰہی کی درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے انہیں رہا کرنے کا حکم دیا۔
لاہور ہائیکورٹ میں سماعت کے دوران جسٹس امجد رفیق نے استفسار کیا کہ احتساب عدالت کو بتایا تھا کہ انٹرا کورٹ اپیل خارج ہو گئی تھی؟ اس پر نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ یہ میرے علم میں نہیں۔
نیب پراسیکیوٹر کے جواب پر جسٹس امجد رفیق نے کہا کہ اس کی مکمل انکوائری ہو گی، میں ابھی پرویز الٰہی کو فوری رہا کرنے کا حکم دے رہا ہوں۔