Sargaram | Newspaper

جمعرات 12 دسمبر 2024

ای-پیپر | E-paper

لاہور ہائیکورٹ کی نگراں وزیراعظم کو ہٹانے کی اپیل پر سماعت سے معذرت

Share

لاہور ہائیکورٹ نے نگراں وزیراعظم کے عہدے کی معیاد مکمل پر انوار الحق کاکڑ کو عہدے سے ہٹانے کیلیے دائر اپیل پر سماعت سے معذرت کر لی ہے۔

نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کے عہدے کی معیاد مکمل ہونے پر ان کو عہدے سے ہٹانے کی اپیل لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس عابد عزیز شیخ کی سربراہی میں دو رکنی بینچ کے روبرو پیش کی گئی جس پر بینچ نے اس کی سماعت سے معذرت کر لی۔

لاہور ہائیکورٹ کے دو رکنی بینچ نے سماعت پر معذرت کے ساتھ ہی یہ اپیل چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کو بھجوا دی اور سفارش کی کہ اسے سماعت کے لیے کسی دوسرے بینچ کے روبرو فکس کیا جائے۔

اپیل کنندہ مقسط سلیم ایڈووکیٹ نے دلائل دیے کہ انوار الحق کاکڑ  کو عام انتخابات کرانے کے لیے تین ماہ کی مدت کے لیے وزیر اعظم بنایا گیا لیکن نگراں وزیراعظم آئین کے مطبق 90 دنوں میں انتخابات نہیں کر اسکے۔

وکیل کا کہنا تھا کہ نگراں وزیراعظم کی تعیناتی کے نوٹیفیکیشن کے مطابق ان کےعہدے کی معیاد 15 نومبر کو ختم ہو چکی ہے جس  کے بعد وہ اب تک غیر آٸینی طور پر کام کر رہے ہیں اس لیے انہیں عہدے سے ہٹایا جائے۔

Share this Article
- اشتہارات -
Ad imageAd image