Sargaram | Newspaper

ہفتہ 27 جولائی 2024

ای-پیپر | E-paper

لطیف کھوسہ نے اپنی اور بشریٰ بی بی کی آڈیو لیکس کی تصدیق کر دی

Share

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کے وکیل لطیف کھوسہ اپنی اور بشریٰ بی بی کی سامنے آنے والی آڈیو کی تصدیق کر دی۔

سردار لطیف کھوسہ نے آڈیو لیکس سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ کلائنٹ اور وکیل کے درمیان ہونے والی گفتگو  ہے جنہوں نے بھی لیک کی انہیں شرم آنی چاہیے۔

انہوں نے سوال کرتے ہوئے کہا کہ یہ ذاتی گفتگو اور کالز لیک کون کرتا ہے؟ اور اس حوالے سے جسٹس بابر ستار نے بھی آرڈر دیا ہے کہ یہ کون آڈیو لیک کر رہا ہے؟

عمران خان کے وکیل نے مزید کہا کہ وہ لوگ آکر عدالت کو بتائیں جو ایسی ذاتی نوعیت کی آڈیو لیک کر رہے ہیں۔

واضح رہے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی اور  سینئر وکیل سردار لطیف کھوسہ کی مبینہ آڈیو سامنے آئی ہے جس میں دونوں عمران خان کی بہنوں سے اپنے اختلافات کا کھل کر اظہار کر رہے ہیں۔

Share this Article
- اشتہارات -
Ad imageAd image