Sargaram | Newspaper

پیر 11 نومبر 2024

ای-پیپر | E-paper

لندن میں شہزاد اکبر مبینہ تیزاب حملے میں زخمی

Share

لندن: پاکستان تحریک انصاف کے دور حکومت میں وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر پر نامعلوم افراد نے تیزاب سے حملہ کر دیا۔

شہزاد اکبر نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں لکھا کہ گزشتہ شام مجھ پر حملہ کیا گیا، نامعلوم افراد نے تیزاب پھینکا، حملہ انگلینڈ میں میری رہائش گاہ پرکیا گیا جہاں میں جلاوطنی کی زندگی گزار رہا ہوں۔

ان کا کہنا ہے کہ پولیس اور ایمرجنسی سروسز بروقت پہنچ گئی تھیں، شکر ہے کہ میری اہلیہ اور بچے محفوظ رہے تاہم مجھے کچھ زخم آئے ہیں۔

شہزاد اکبر نے مزید لکھا کہ میری حالت خطرے سے باہر ہے اور میں ان حملوں سے گھبراؤں گا نہیں۔

Share this Article
- اشتہارات -
Ad imageAd image