Sargaram | Newspaper

جمعرات 12 دسمبر 2024

ای-پیپر | E-paper

لندن کے مسلمان میئر نے پہلے اسرائیل کے حق میں بیان دے دیا مگر پھر مزید کیا کہا؟

Share

لندن : لندن کے مسلمان میئر نے بھی اسرائیل کے حق میں بیان دیتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کو دفاع کا حق حاصل ہے۔ انہوں نے ساتھ ہی جنگ بندی کا مطالبہ بھی کر دیا۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق لندن کے میئر صادق خان کا کہنا ہے کہ اسرائیل ان کو ہدف بنائے جو 7 اکتوبر کو حملے کے ذمہ دار ہیں۔ عالمی کمیونٹی یرغمال بنائے گئے افراد کی رہائی کیلئے اپنی کوششیں بڑھائے۔ اسرائیل سمیت کسی کو بھی حق نہیں کہ عالمی قوانین توڑے۔

انہوں نے کہا کہ لندن میں رہنے والوں کے خاندان کے افراد غزہ میں تشدد، ہلاکتوں کا شکار ہو رہے ہیں۔ غزہ میں فوجی مداخلت بڑھنے سے صورت حال مزید ابتر ہو گی۔ ہزاروں معصوم شہریوں تک زندگی کی بنیادی ضروریات پہنچانا بھی ناممکن بنا دیا گیا۔ عالمی برادری کے ساتھ آواز ملا کر جنگ بندی کا مطالبہ کرتا ہوں۔

Share this Article
- اشتہارات -
Ad imageAd image