مانسہرہ :مانسہرہ میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جس کے سبب شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 3.8 ریکارڈ کی گئی جبکہ گہرائی 80 کلو میٹر بتائی گئی ہے۔ زلزلے کا مرکز مانسہرہ کے مرکز میں 8 کلو میٹر دوری پر تھا۔
زلزلے کے بعد لوگ گھروں اور عمارتوں سے نکل آئے اور کلمہ طیبہ سمیت قرآنی آیات کا ورد کرتے رہے، زلزلے سے کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔