Sargaram | Newspaper

منگل 16 اپریل 2024

ای-پیپر | E-paper

مانسہرہ پی پی کا پاور شو الیکشن آفس کی افتتاحی تقریب جلسے میں تبدیل

Share

مانسہرہ شہر اللہ راضی جیو ے شازی کے نعرو ن سے گونج اٹھا
پانی و قبرستان کے کئے فنڈز لانے والے بتائیں کہ وہ فنڈز کدھر ہیں اور ابھی تک ان جو استعمال کیوں نہیں کیا گیا سات سالوں سے پانی اور قبرستان کے فنڈز کا نعرہ لگانے والے اپنی نااہلی عوام کو کیوں نہیں بتاتے کہ پیسے انے کے باوجود اج تک لگ کیوں نہیں سکے پی پی پی کی لیڈر شپ نے ملک و قوم کی خاطر اپنی جانوں کے نظرانے پیش کئے ھیں، پی پی پی ایک عوامی جماعت ھے شھید، ذوالفقار علی بھٹو نے 1970 میں نئے پاکستان کی بنیاد رکھی تھی 8 فروری کو انتخابی نشان تیر حلقہ این اے 14 سمیت ملک بھر میں چھا جائے گا ملک فاروق تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز کالج روڈ حجرہ حنیف خان مرحوم پر منعقدہ الیکشن آفس کی افتتاح تقریب سے خطاب کرتے ہوے پاکستان پیپلز پارٹی ڈویژنل صدر ملک فاروق نے کہا کہ 8 فروری کو حلقہ این اے 14 کی غیور عوام ترقیاتی کاموں کے بادشاہ شجاع عرف شازی خان کے انتخابی نشان تیر پر مہر لگا کر ثابت کرے گی کہ شجاع عرف شازی خان ھی عوام کے بہترین نمائندہ ھے پاکستان پیپلز پارٹی وہ واحد جماعت ھے جس نے ملک کے غریبوں، بے سہاروں، مظلوموں، بیواؤں یتیموں اور کسانوں ترجمانی کی انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے قائد شھید ذوالفقار علی بھٹو نے1970 میں نئے پاکستان کی بنیاد رکھی، عوام کو شعور دہا، اور عوام کو جینا سکھایا پیپلز پارٹی کی قیادت نے ملک و قوم کی خاطر اپنے اپنے لیڈر قربان کئے ھیں پی پی پی کے امیدوار این اے14 شازی خان کو ترقیاتی کاموں کا بادشاہ مانا جاتا ھے انہوں نے کہا کہ شجاع عرف شازی خان نے ماضی میں حلقہ میں ریکارڈ ترقیاتی کام کروائیے ھیں ، انہوں نے کہا کہ 8 فروری کو حلقہ کی غیور عوام امیدوار این اے 14 شجاع عرف شازی خان کو ایک مرتبہ پھر کامیاب کرکے حلقہ کی پسماندگی کا خاتمہ کرتے ھوئے پھر سے ترقیاتی کاموں کا بھی آغاز کرے گی ملک فاروق نے عوام سے کہا کہ پانی قبرستان کا لالی پاپ دینے والوں سے عوام سوال پوچھے کہ پانی و قبرستان کے کئے فنڈز لانے والے بتائیں کہ وہ فنڈز کدھر ہیں اور ابھی تک استعمال کیوں نہیں کیا گیا سات سالوں سے پانی اور قبرستان کے فنڈز کا نعرہ لگانے والے اپنی نااہلی عوام کو کیوں نہیں بتاتے کہ پیسے انے کے باوجود اج تک لگ کیوں نہیں سکے جو کے انکی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہیں

Share this Article
- اشتہارات -
Ad imageAd image