اسلام آباد: ڈہرکی میں ماڑی پیٹرولیم کے غازیج ٹو کنویں سے گیس کی پیداوار شروع ہوگئی ہے۔
ماڑی پیٹرولیم کے مطابق سوئی ناردرن کو یومیہ 8 ایم ایم سی ایف ڈی گیس کی فراہمی شروع کر دی گئی، صوبہ سندھ میں گزشتہ ماہ کنوئیں سے گیس کے ذخائر دریافت ہوئے تھے۔
تیل و گیس کی تلاش کے لیے 1016 میٹر گہرا کنواں کھودا گیا تھا جس سے گیس کی فراہمی شروع کر دی گئی ہے۔
واضح رہے کہ سندھ میں غازیج ون کنویں سے 11 ایم ایم سی ایف ڈی گیس دریافت کی گئی تھی۔