ابوظہبی: متحدہ عرب امارات نے فلسطینیوں کیلئے 2کروڑ ڈالر امداد کا اعلان کر دیا۔
فلسطینیوں کیلئے امداد ہنگامی بنیادوں پر بھیجی جارہی ہے،فلسطینیوں کیلئے اماراتی امداد اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کی تنظیموں کے ذریعے بھجوائی جائے گی،متحدہ عرب امارات کاکہنا ہے کہ جنگ کی وجہ 5لاکھ فلسطینی فوری امداد کے مستحق ہیں۔
دوسری جانب یورپی یونین نے فلسطین کے ترقیاتی فنڈز روکنے کا فیصلہ واپس لے لیا، یورپی یونین فلسطینیوں کی 729ملین ڈالر کی ترقیاتی امداد فی الحال نہیں روکے گی،ادھر سعودی عرب نے او آئی سی وزرائے خارجہ کا اجلاس طلب کرلیا۔