Sargaram | Newspaper

ہفتہ 14 دسمبر 2024

ای-پیپر | E-paper

مجھے تھریٹ ہے، بلٹ پروف گاڑی مانگی تو کہا خود لے لیں: مولانا عبدالغفور حیدری

Share

جمعیت علمائے اسلام ف کے سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ مجھے تھریٹ ہے، میں نے بلٹ پروف گاڑی مانگی تو کہا گیا آپ خود لے لیں، میں 10 کروڑ کی گاڑی کہاں سے لوں۔

 سینیٹ اجلاس میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے عبدالغفور حیدری نے کہا کہ مولانا فضل الرحمٰن پر حملہ ہوا، الیکشن کمیشن کو ملاقات میں کہا کہ ہم ان حالات میں الیکشن کرا رہے ہیں۔(روزنامہ سر گرم)

انہوں نے کہا کہ ملک میں امن نہیں ہے، الیکشن کے لیے امن ضروری ہے، خبیرپختونخوا اور بلوچستان میں سردی ہوتی ہے یہ میں نے اداروں کو بتایا، اس کے باجود ادارے اور عدلیہ الیکشن کرانے پر بضد ہیں۔

سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری کا کہنا ہے کہ ماضی میں بھی ہم پر حملے ہوئے جو ہم نے برداشت کیے، مولانا اور مجھ پر قاتلانہ حملے ہوئے لیکن ہم نے اُف نہیں کہا۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ حکومت نے بتایا کہ مولانا فضل الرحمٰن کو تھریٹ ہے، جب تھریٹ آتے ہیں تو حملہ آور کی تمام تفصیلات بھی بتاتے ہیں، یا تو ملک دہشت گردوں کے حوالے کر دیں اور کہہ دیں ہم تو شو پیس ہیں۔

Share this Article
- اشتہارات -
Ad imageAd image