پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف ادا کار محب مرزا نے بہترین اداکاری کا ایوارڈ جیت لیا۔
فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے اداکار نے ایوارڈ کے ہمراہ تصاویر شیئر کی اور اس جیت پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔
انہوں نے تصاویر کے ساتھ کیپشن میں بتایا ہے کہ میرے ڈرامہ سیریل ’رضیہ‘ کو 8 ایوارڈز سے نوازا گیا ہے جس پر عاجزی محسوس کر رہا ہوں اور شکر گزار ہوں کہ میرے کام کو سراہا گیا۔