Sargaram | Newspaper

ہفتہ 12 اکتوبر 2024

ای-پیپر | E-paper

مراد سعید، عمر ایوب سمیت 10 پی ٹی آئی رہنماؤں کے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری

Share

 اسلام آباد: انسداد دہشت گردی عدالت نے مراد سعید، عمر ایوب اور علی امین گنڈا پور سمیت پی ٹی آئی کے 10 رہنماؤں کے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔

جوڈیشل کمپلیکس حملہ اور توڑ پھوڑ کے کیس میں انسداد دہشت گردی عدالت نے کے جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین نے پاکستان تحریک انصاف کے 10 رہنماؤں کے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کردیے، جن میں مراد سعید، عمر ایوب خان اور علی امین گنڈاپور بھی شامل ہیں۔

عدالت نے طلب کیے جانے کے باوجود مسلسل غیر حاضری پر دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کیے۔  دیگر ملزمان میں شبلی فراز، فرخ حبیب، حماد اظہر، علی نواز اعوان، حسان خان نیازی، عمر سلطان اور کرنل محمد عاصم بھی شامل ہیں۔

عدالت نے حکم دیا ہے کہ ملزمان کو اشتہاری قرار دیا جا چکا ہے۔ ملزمان جہاں نظر آئیں، انہیں  گرفتار کرکے عدالت میں پیش کیا جائے۔

Share this Article
- اشتہارات -
Ad imageAd image