اکستان تحریک انصاف لاہور کے صدر جمیل اصغر بھٹی نے مریم نواز سے متعلق بیان پر معافی مانگ لی۔
ویڈیو بیان میں جمیل اصغر بھٹی کا کہناتھا کہ مریم نواز بلاشبہ میری بہن اور بیٹی کی طرح ہیں،کاغذات کی جانچ پڑتال کے وقت میں نے مریم نواز سے متعلق انتہائی غلط بات کی،مریم نواز سے متعلق جذبات میں آ کر غلط بات کر گیا،
صدر پی ٹی آئی لاہور کا مزید کہناتھا کہ مریم نواز ہمارے ملک کی لیڈر ہیں، میں ہاتھ جوڑ کر معافی مانگتا ہوں،میں سمجھتا ہوں مریم نواز سمیت کسی بھی خاتون سے متعلق ایسی بات نہیں کرنی چاہئے،انہوں نے کہاکہ پارٹی قائدین اور کارکنوں سے درخواست ہے ہر کسی کی ماں، بہن، بیٹی کی عزت مقدم سمجھیں۔