کوئٹہ: بلوچستان کے ضلع مستونگ میں دھماکا ہوا ہے۔
ذرائع کے مطابق مستونگ میں ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں پی ڈی ایم کے ترجمان حافظ حمد اللہ زخمی ہوگئے ہیں۔
پولیس ذرائع کا بتانا ہےکہ دھماکا حافظ حمد اللہ کی گاڑی کے قریب ہوا ہے جس میں وہ زخمی ہوئے، حافظ حمد اللہ کو فوری طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں سے انہیں کوئٹہ منتقل کیا جائے گا۔
پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے لیا ہے اور شواہد اکٹھے کیے جارہے ہیں۔