Sargaram | Newspaper

جمعرات 12 دسمبر 2024

ای-پیپر | E-paper

مسلسل غیرحاضر رہنےوالے 253اساتذہ کےخلاف فوری ایکشن لیاجائے، ڈپٹی کمشنر عمر کوٹ کی ہدایت

Share

عمرکوٹ : ڈپٹی کمشنر عمرکوٹ ولی محمد بلوچ نے ہدایت کی ہے کہ  ضلع کے 253 غیر حاضر اساتذہ کےخلاف فوری کارروائی کی جائے۔

تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر عمرکوٹ ولی محمد بلوچ نے دربار ہال میں ڈسٹرکٹ ریفارمز اوور سائٹ کمیٹی (ڈی آر او سی) کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈی او ایجوکیشن پرائمری اینڈ سیکنڈری کو ہدایت کی کہ تمام غیر حاضراساتذہ کے خلاف فوری ایکشن لیاجائے اور ان کی رپورٹ پیش کی جائے۔ انہوں نےاجلاس کو بتایا کہ رواں اگست میں418  پرائمری اساتذہ اور 122 ہائر سیکنڈری اساتذہ غیر حاضر  رہے ، ان میں سے253 اساتذہ عرصہ دراز سے غیر حاضر ہیں جبکہ مجموعی طور پر 6  اساتذہ  مسلسل غیر حاضر ہیں جس کی رپورٹ اعلیٰ حکام کو  پیش کردی گئی ہے۔انہوں نے سی ایم او کی کارکردگی تسلی بخش نہ  ہونےپر برہمی کا اظہار کیا اور کہا کہ  غیر حاضر اساتذہ کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے اور شوکاز نوٹس جاری کئے جائیں ، مزید برآں  سکولوں کا دورہ کرکے اس کی رپورٹ پیش کی جائے۔

Share this Article
- اشتہارات -
Ad imageAd image