لاہور :پاکستان پیپلزپارٹی نے این اے 127 لاہور اور این اے 242 کراچی پر مسلم لیگ ن سے کسی بھی قسم کے رابطوں کی تردید کردی ہے۔
پی پی پی ذرائع کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کا کسی سطح پر این اے 127 اور این اے 242 پر سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے لئے مسلم لیگ ن سے رابطہ نہیں ہوا۔
پی پی رہنما کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن این اے 127 اور این اے 242 پر اپنی ممکنہ شکست سے بوکھلا کر غلط خبروں سے گمراہ کرنے کی کوشش کررہی ہے۔