Sargaram | Newspaper

منگل 21 مئی 2024

ای-پیپر | E-paper

مشعال یوسفزئی کے بے بنیاد الزامات، بیرسٹر سیف نے رپورٹر نادیہ صبوحی سے معذرت کرلی

Share

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی مشیر مشعال یوسفزئی نے جیو نیوز کی رپورٹر نادیہ صبوحی پر بے بنیاد الزامات لگائے جس کے بعد مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف نے پشاور پریس کلب آکر نادیہ صبوحی اور صحافی برادری سے معذرت کرلی۔

بیرسٹر سیف نے مشیر مشعال یوسفزئی کے بے بنیاد الزام تراشی پر افسوس کا اظہار کیا اور کہاکہ یہ الزام تراشی مشعال یوسفزئی کا ذاتی فعل تھا۔

انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت اس امر کو یقینی بنائے گی کہ مستقبل میں اس قسم کے افسوسناک واقعات نہ ہوں۔

چند روز قبل جیو نیوز کی رپورٹر نادیہ صبوحی نے وزیراعلیٰ کی مشیر مشعال یوسفزئی سے مہنگی گاڑیوں کی خریداری کی سمری سے متعلق تصدیق کیلئے رابطہ کیا تھا۔

مشعال یوسفزئی نے خبر کی تصدیق کی تھی اور رپورٹر نے اپنی خبر میں مشعال یوسفزئی کا مؤقف بھی دیا تھا۔ اس کے باوجود مشعال یوسفزئی نے نادیہ صبوحی پر بے بنیاد الزامات عائد کیے تھے اور اُن کا موبائل نمبر بھی سوشل میڈیا پر شیئر کیا تھا جس کے بعد نادیہ صبوحی کو دھمکی آمیز کالز موصول ہوئی تھیں

Share this Article
- اشتہارات -
Ad imageAd image