پنجاب حکومت کا دن بدن بڑھتی اسموگ پر قابو پانے کے لیے مصنوعی بارش برسانے کا پروگرام کھٹائی میں پڑ گیا۔
ملک میں مصنوعی بارش برسا نے والے طیارے ہی موجود نہیں ہیں۔
پلانٹ پروٹیکشن کے چیف پائلٹ کیپٹن زمان چیمہ کاکہنا ہے کہ ان کے پاس صرف ٹڈی دل کے تدارک اور فصلوں پر اسپرے کرنے والے طیارے ہیں۔
والٹن ائیرپورٹ پر کروڑوں روپے کے طیارے ناکارہ ہوچکے ہیں۔
واضح رہے کہ آج 5 دسمبر منگل کو بھی دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں لاہور پہلے نمبر پر ہے۔