اسلام آباد : وفاقی حکومت نے ملازمین کی تنخواہوں میں بڑا اضافہ کردیا ، تنخواہوں میں اضافے کا اطلاق یکم اکتوبر2023سے ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے ایم پی ون سے ایم پی تھری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کردیا ، اور اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ، جس کے تحت 2017کےایم پی ون اسکیل کی کم سے کم تنخواہ میں 33 ہزار روپے کا اضافہ کرکے ایم پی ون اسکیل کی تنخواہ 5لاکھ 32 ہزار روپے کردی گئی۔
نوٹیفکیشن میں بتایا گیا کہ 2023 کے ایم پی ون کی تنخواہوں میں47ہزار850روپےکااضافہ کرکے افسران کی تنخواہ 7 لاکھ 72ہزارروپے سے زائد کردی گئی۔
ایم پی ٹو ملازمین کی تنخواہوں میں 39 ہزار 480 روپے تک کااضافہ کیا گیا، 2017 کے ایم پی ٹو افسران کی تنخواہ میں 27 ہزار 225روپے تک اضافے کے بعد تنخواہ 2لاکھ 90ہزارسے زائد ہوگئی جبکہ 2023 کے ایم پی ٹو افسران کی تنخواہ 4 لاکھ 21 ہزار روپے کردی گئی۔
اس کے علاوہ ایم پی تھری افسران کی تنخواہوں میں 26 ہزار 320 روپے تک کااضافہ کیا، جس کے بعد سال 2017کےایم پی تھری افسران کی تنخواہ ایک لاکھ 81ہزار500روپ اور سال2023 کے ایم پی تھری افسران کی تنخواہ 2لاکھ 63ہزارزائدکردی گئی، تنخواہوں میں اضافےکااطلاق یکم اکتوبر2023سے ہوگا۔