Sargaram | Newspaper

ہفتہ 27 جولائی 2024

ای-پیپر | E-paper

ملتان سے تحریک انصاف کی اہم سیاسی شخصیت پیپلزپارٹی میں شامل

Share

ملتان: پاکستان تحریک انصاف کی مشکلات کم نہ ہو سکیں، رہنماؤں کی جانب سے پارٹی کو خیرباد کہنے کا سلسلہ جاری ہے،ملتان سے پی ٹی آئی خواتین ونگ کی اہم رہنما طاہرہ نسیم پاکستان پیپلز پارٹی میں شامل ہوگئیں۔

نجی ٹی وی چینل 24نیوز کے مطابق طاہرہ نسیم نے ملتان میں سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی سے ملاقات کے بعد پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔

اس موقع پر  یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی ایک عوامی جمہوری جماعت ہے جس کے دروازے ہر جمہوری کارکن کیلئے کھلے ہیں اور اسی وجہ سے جمہوری اور سیاسی سوچ رکھنے والے پیپلز پارٹی میں جوق در جوق شامل ہو رہے ہیں، ان کا مزید کہنا تھا کہ موقع ملا تو ملک کو جمہوری سیاسی استحکام کی طرف لے جائیں گے۔

Share this Article
- اشتہارات -
Ad imageAd image