Sargaram | Newspaper

اتوار 03 مارچ 2024

ای-پیپر | E-paper

ملکی تاریخ میں پہلی بار ڈالر نے ٹرپل سینچری مکمل کرلی

Share

کراچی:(روزنامہ سرگرم) انٹر بینک میں پاکستانی روپے کی بے قدری کا سلسلہ مسلسل جاری ہے اور روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر نے ٹرپل سینچری مکمل کر لی ہے۔

انٹر بینک میں ڈالر 36 پیسے اضافے سے 300 روپے کا ہو گیا ہے جو ملکی تاریخ میں امریکی ڈالر کی سب سے بلند ترین سطح ہے۔

گزشتہ روز کاروبار کے دوران انٹربینک میں ڈالر 299 روپے 75 پیسے پر پہنچا اورکاروبار کے اختتام پر 63 پوائنٹس اضافے سے 299 روپے 64 پیسے پر بند ہوا جو کہ انٹربینک میں ڈالر کی تاحال بلند ترین اختتامی قیمت تھی۔

Share this Article
- اشتہارات -
Ad imageAd image