Sargaram | Newspaper

ہفتہ 27 جولائی 2024

ای-پیپر | E-paper

ملکی دفاع ناقابل تسخیربنانےکامشن،پاکستان نے فتح ٹو میزائل کا کامیاب تجربہ کر لیا

Share

راولپنڈی :پاکستان نے فتح  ٹو میزائل  کا کامیاب  تجربہ کر لیا۔پاکستان نے فتح 2 میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔ تینوں سروسز کے سینئر افسران، سائنسدانوں اور انجینئرز نے کامیاب تجربے کا مشاہدہ کیا۔

آئی ایس پی آر  کے مطابق فتح 2 جدید ترین ایویونکس اور پرواز کی منفرد رفتار سے لیس میزائل ہے۔فتح 2 جدید ترین نیویگیشن سسٹم سے لیس میزائل ہے، یہ ویپن سسٹم 400 کلو میٹر کی حد تک اہداف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور نگراں وزیرِ اعظم انوارالحق کاکڑ نے کامیاب میزائل تجربے پر فوجیوں اور سائنسدانوں کو مبارک باد دی ہے۔

 

Share this Article
- اشتہارات -
Ad imageAd image