Sargaram | Newspaper

ہفتہ 27 جولائی 2024

ای-پیپر | E-paper

ملکی معیشت کیلئے اچھی خبر، تجارتی خسارے میں 15 فیصد کمی ریکارڈ

Share

ادارہ شماریات نے ملکی معیشت کیلئے اچھی خبر سنادی، پاکستان کے تجارتی خسارے میں اپریل کی نسبت مئی میں 15 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔

ادارہ شماریات کے اعداد و شمار کے مطابق مئی میں تجارتی خسارہ اپریل کی نسبت 15 فیصد کم ہوکر 2.1 ارب ڈالر رہا۔

ادارہ شماریات کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق مئی میں اپریل کے مقابلے میں برآمدات 18.7 فیصد اضافے سے 2.79 ارب ڈالر بڑھیں جبکہ مئی میں پاکستان کی درآمدات تقریباً 1 فیصد اضافے سے 4.90 ارب ڈالر رہیں۔

ماہرین معیشت کا کہنا ہے تجارتی خسارے میں کمی سے پاکستان کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس پر مثبت اثر پڑے گا۔

Share this Article
- اشتہارات -
Ad imageAd image