Sargaram | Newspaper

جمعرات 28 ستمبر 2023

ای پیپر | E-paper

ملک بھر کے تمام پاسپورٹ دفاتر سے ای پاسپورٹ کا اجرا شروع

Share

اسلام آباد کے بعد ملک بھر کے تمام پاسپورٹ دفاتر سے بھی ای پاسپورٹ کا اجرا شروع کر دیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ اسلام آباد میں جون 2023 میں ای پاسپورٹ کی سہولت عوام کو فراہم کی گئی تھی۔

ڈائریکٹوریٹ جنرل امیگریشن اینڈ پاسپورٹس کے مطابق ای پاسپورٹ اجرا کے لیے فیس شیڈول بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

شیڈول کے مطابق 36 صفحات کے5 سالہ ای پاسپورٹ کے لیے نارمل فیس 9 ہزار روپے رکھی گئی ہے، جبکہ اتنے ہی صفحات کے ارجنٹ ای پاسپورٹ کی فیس 15 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے۔

شیڈول کے مطابق 72 صفحات کے ای پاسپورٹ کے لیے نارمل فیس 16 ہزار 500 روپے اور ارجنٹ کے لیے 27 ہزار روپے فیس مقررکی گئی ہے۔

Share this Article
- اشتہارات -
Ad imageAd image