اسلام آباد:(روزنامہ سر گرم) وفاقی کابینہ کی ذیلی کمیٹی نے 190 ملین پاؤنڈ کیس میں عمران خان سمیت ان کے دیگر 29 افراد کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش کردی۔
وفاقی کابینہ کی ذیلی کمیٹی برائے ای سی ایل کا اجلاس ہوا جس میں نگران وزیرداخلہ سرفرازبگٹی، نگران وزیر مواصلات شاہد اشرف سمیت وزارت داخلہ اور دیگر اداروں کے افسران نے شرکت کی جب کہ اجلاس میں ای سی ایل سے متعلق مختلف نوعیت کے کیسز کا جائزہ لیا گیا۔
کابینہ کی ذیلی کمیٹی نے 41 افراد کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش کی ہے جس میں نیب کی سفارش پر 190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل میں چیئرمین پی ٹی آئی سمیت ان کے دیگر 29 افراد کو ای سی ایل پرڈالنے کی سفارش کی گئی ہے۔