Sargaram | Newspaper

ہفتہ 14 ستمبر 2024

ای-پیپر | E-paper

ملک میں اگلے 25 دنوں کے دوران 3 ہیٹ ویو آنے کا خطرہ

Share

ملک کے مختلف شہروں میں اگلے 25 دنوں کے دوران تین ہیٹ ویو آنے کا خطرہ ہے ۔ 

این ڈی ایم اے کے مطابق پہلی ہیٹ ویو کا خطرہ سندھ میں عمر کوٹ، تھرپارکر، ٹنڈوالہ یار، مٹیاری، سانگھڑ جب کہ پنجاب میں بہاول پور اور رحیم یار خان میں ہے ۔

این ڈی ایم اے کا بتانا ہےکہ 15 سے 30 مئی کے دوران ان علاقوں میں درجہ حرارت 40 ڈگری تک جاسکتا ہے  اور گرمی اس سے بھی زیادہ محسوس کی جاسکتی ہے جب کہ ہیٹ ویو کا یہ پہلا اسپیل 2 سے 3 دن جاری رہ سکتا ہے۔

این ڈی ایم اے کے مطابق مئی کے آخر یا جون کے شروع میں دوسری ہیٹ ویو کا خدشہ ہے  جس میں درجہ حرارت 45 درجے تک جاسکتا ہے  اور یہ 4 تا 5 دن جاری رہے گا۔

تیسری ہیٹ ویو کا خدشہ جون کے پہلے 10 دنوں کے دوران ہے، یہ ہیٹ ویو تھرپارکر،عمر کوٹ، سانگھڑ، بدین اور خیرپور کو متاثر کرے گی ۔

Share this Article
- اشتہارات -
Ad imageAd image