لاہور : پنجاب حکومت نے اسموگ کی حالیہ صورتحال کے باعث مختلف اضلاع میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کردیا، لاک ڈاؤن رواں ہفتہ جمعرات سے اتوار تک رہے گا۔
تفصیلات کے مطابق حکومت پنجاب کےاحکامات پر چند اضلاع میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذکردیاگیا ، جس میں لاہور،ننکانہ صاحب، شیخوپورہ، قصور، گوجرانوالہ،حافظ آباد، نارووال شامل ہیں.
محکمہ پرائمری اینڈسیکنڈری ہیلتھ نےاسمارٹ لاک ڈاؤن کانوٹیفکیشن جاری کر دیا، اسمارٹ لاک ڈاؤن رواں ہفتہ جمعرات سے اتوار تک رہے گا۔
لاک ڈاؤن کے دوران ضلع بھرکے اسکولزبندرہیں گے جبکہ تمام مارکیٹس،شاپنگ مال،تجارتی وکاروباری مراکز بند رہیں گے اور ساتھ ہی ،سینماہالز،ہوٹلزبھی بندرکھےجائیں گے۔
نوٹیفکیشن میں عوام کو زیادہ وقت گھروں میں رہنے اور نقل وحرکت محدود رکھنےکی ہدایت کی گئی ہے۔
یاد رہے پنجاب حکومت نےکابینہ کمیٹی ماحولیات کے فیصلوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا کیا گیا تھا، جس میں کہا تھا کہ 9نومبرکویوم اقبال پرسرکاری چھٹی ہوگی۔
پنجاب حکومت نے10نومبرکی چھٹی کابھی نوٹیفکیشن جاری کیا ، جس میں کہا گیا کہ 10نومبرکوسرکاری،پرائیویٹ،تعلیمی ادارے،یونیورسٹیزبندرہیں گیی جبکہ ریسٹورنٹس،پارکس اورسینمازبھی بندرہیں گے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق تعلیمی ادارے10نومبرسے12نومبرتک بند رہیں گے جبکہ 11اور12نومبرکومارکیٹیں بندرہیں گی۔
گذشتہ روز ایوان وزیر اعلی میں میڈیا کو انسداد سموگ کے حوالے سے فیصلوں سے آگاہ کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہا تھا کہ لاہور ڈویژن، گوجرانولہ اور حافظ آباد میں ماحولیاتی اور ہیلتھ ایمرجنسی نافذ کردی ہے۔
نگران وزیراعلی پنجاب کا کہنا تھا کہ معاشی سرگرمیوں کے تسلسل کیلئے کارخانے اور فیکٹریوں کو بند نہیں کیا جارہا جبکہ بھارت کی جانب سے آنے والی فضائی آلودگی کے تدارک کیلئے وفاقی حکومت سے درخواست کی ہے۔