Sargaram | Newspaper

ہفتہ 27 جولائی 2024

ای-پیپر | E-paper

منفی سوچ رکھنے والے افراد کیلئے خصوصی ریسٹورینٹ

Share

جاپان میں ایک ریستوران خاص طور پر ایسے افراد کے لیے بنایا گیا ہے جو منفی سوچ رکھتے ہیں۔

یہ بات سن کر یقیناََ زیادہ تر لوگ حیرا ن ہوں گے کیونکہ عام طور پر منفی خیالات رکھنے والے لوگوں کو یہ نصیحت کی جاتی ہے کہ وہ مثبت سوچیں مگر جاپان میں ایک چھوٹے سے کیفے’موری اوچی‘ کے بانی منفی خیالات رکھنے کو برا نہیں مانتے۔

جاپانی دارالحکومت ٹوکیو کے ضلع شیموکیتازاوا میں موجود موری اوچی کیفے صرف مایوس اور منفی خیالات رکھنے والے لوگوں کو سروس فراہم کرنے کے لیے جانا جاتا ہے۔

کیفے کے بانی نے خود اس کیفے کو اس عجیب وغریب نوعیت کا بنایا ہے کیونکہ وہ خود بھی منفی خیالات کے حامل ہیں جنہیں ایک دہائی قبل ان کے ہم خیال لوگوں نے ایسا کیفے بنانے کا مشورہ دیا تھا۔

جس کے بعد کورونا وبا کے دوران اُنہوں نے اصل میں ایسا ایک کیفے کھولنے کا فیصلہ کیا۔

اس حوالے سے ان کا کہنا ہے کہ میں ہمیشہ یہ محسوس کرتا تھا کہ منفی لوگ دوسروں کے مقابلے میں زیادہ حساس ہوتے ہیں اور آسانی سے جذباتی طور پر تکلیف میں مبتلا ہوجاتے ہیں اس لیے میں نے ایسے افراد کے لیے ایک الگ جگہ بنانے کا فیصلہ کیا۔

بظاہر دیکھنے میں یہ کیفے ایسا لگتا نہیں ہے کہ اسے منفی خیالات رکھنے والے یا مایوسی کا شکار لوگوں کے لیے بنایا گیا ہے لیکن اس میں پرائیوٹ کمرے ہیں جہاں کوئی بھی یہ سوچے بغیر کے لوگ اس کے بارے میں کیا سوچیں گے بہت پرسکون انداز میں کچھ وقت گزار سکتا ہے۔

Share this Article
- اشتہارات -
Ad imageAd image