Sargaram | Newspaper

ہفتہ 14 ستمبر 2024

ای-پیپر | E-paper

منی لانڈرنگ کیس؛ مونس الہی کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع

Share

لاہور: ایف آئی اے منی لانڈرنگ مقدمے میں بڑی پیش رفت ہوگئی۔

عدالتی حکم پر مونس الہی کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع کردی گئی۔ مختلف جگہوں پر مونس الہی سے متعلق اشتہارات آویزاں کردیے گئے۔ اشتہار کے متن کے مطابق مونس الہی روپوش ہیں اور عدالت میں پیش نہیں ہورہے

اسپیشل سینٹرل عدالت کے جج نے منی لانڈرنگ کیس میں اشتہاری کی کارروائی شروع کی۔ مونس الہی کو آج عدالت میں پیش ہونے کی مہلت دی گئی تھی۔ ایف آئی اے نے چالان عدالت جمع کرا رکھا ہے۔

Share this Article
- اشتہارات -
Ad imageAd image