پشاور میں شہریوں سے موبائل چھیننے کی وارداتوں میں ملوث افغان نیٹ ورک کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق پشاور میں پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے شہریوں کو ان کے قیمتی موبائل فونز سے محروم کرنے والے افغان نیٹ ورک کو گرفتار کر لیا ہے۔
اے ایس پی حیات آباد کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان میں نیٹ کا سرغنہ بلال، ہمت خان، ادریس اور راج دار شامل ہیں جن کے قبضے سے کروڑوں مالیت کے موبائل فونز برآمد کیے گئے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ملزمان نے اسنیچنگ کی متعدد وارداتوں کا اعتراف کر لیا ہے۔ ملزمان وارداتوں کے بعد موٹر سائیکل کے نمبر پلیٹس تبدیل کر دیا کرتے تھے۔
اے ایس پی کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان نے موبائل فون کی ایک کھیپ افغانستان اسمگل کرنے کا اعتراف بھی کیا ہے۔