ممبئی: بالی ووڈ کی معروف اداکارہ عالیہ بھٹ نے اپنے شوہر رنبیر کپور کی ایکشن سے بھرپور فلم “انیمل” کو خطرناک قرار دے دیا۔
سُپر اسٹار رنبیر کپور کی فلم “انیمل” آج یکم دسمبر کو دُنیا بھر میں ریلیز ہوگئی ہے اور پہلے ہی دن یہ میگا تھرلر فلم ہر طرف چھا گئی ہے، “انیمل” کو دیکھنے کے لیے مداحوں کی بڑی تعداد سینما گھر پہنچ گئی ہےجبکہ رنبیر کپور کے اہلخانہ نے یہ فلم ریلیز سے ایک روز قبل ہی دیکھ لی تھی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق گزشتہ روز 30 نومبر کو رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ نے اپنے اہلخانہ کے ہمراہ ممبئی میں فلم “انیمل” کی خصوصی اسکریننگ میں شرکت کی جس کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے۔
فلم کی اسکریننگ میں عالیہ بھٹ اپنی ساس نیتو کپور، والد مہیش بھٹ، والدہ سونی رازدان اور بہن شاہین بھٹ کے ساتھ نظر آئیں، وائرل ویڈیو میں رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ کو اُن کے اہلخانہ کے ہمراہ رش میں اسکریننگ کے مقام سے نکلتے ہوئے دیکھا گیا۔
اسی دوران صحافیوں نے عالیہ بھٹ سے پوچھا کہ اُنہیں فلم “انیمل” کیسی لگی؟ جس پر اداکارہ نے پہلے “زبردست” کہا اور پھر کہا “خطرناک” لگی۔