Sargaram | Newspaper

ہفتہ 14 ستمبر 2024

ای-پیپر | E-paper

موقع ملا تو بلوچستان سمیت پورے ملک میں دانش سکولوں کا جال پھیلائیں گے: شہباز شریف

Share

اہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) مسلم لیگ (ن) کے صدر شہبازشریف نے کہا ہے کہ ہمیں دوبارہ موقع ملا تو بلوچستان سمیت پورے ملک میں دانش سکولوں کا جال پھیلائیں گے۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق سابق وزیراعظم شہباشریف سے بلوچستان کے پارٹی صدر جعفر خان مندوخیل نے ملاقات کی جس کے دوران پارٹی تنظیم امور اور عام انتخابات کی تیاریوں سے متعلق مشاورت کی گئی۔ اس دوران انتخابات کے دوران سیاسی حکمت عملی پر بھی غور کیا گیا۔

شہبازشریف نے ملاقات کے دوران کہا کہ بلوچستان کی ترقی کو پاکستان کی ترقی کا ناگزیر تقاضا سمجھتے ہیں، 16 ماہ کی حکومت میں سب سے زیادہ مرتبہ بلوچستان گیا۔ بلوچستان مستقبل کی معاشی ترقی کا محور ہو گا۔

Share this Article
- اشتہارات -
Ad imageAd image