Sargaram | Newspaper

اتوار 08 ستمبر 2024

ای-پیپر | E-paper

مولانا فضل الرحمان کے بیٹے اسعد محمود کو ٹارگٹ کئے جانے کا خدشہ ، ایڈوائزری جاری

Share

اسلام آباد :(روزنامہ سر گرم) جے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے بیٹے مولانا اسعد محمود پر حملے کے خطرے کے پیش نظر اپنی نقل و حرکت کو خفیہ رکھنے کا نوٹس جاری کردیا گیا‌۔

تفصیلات کے مطابق جے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے بیٹے اور سابق وفاقی وزیر مواصلات مولانا اسعد محمود کو ایڈوائزری نوٹس جاری کردیا گیا۔

جس میں کہا گیا ہے کہ دہشتگردوں کی طرف سے آپ کو دوران سفر یا رہائش گاہ پر ٹارگٹ کیا جاسکتاہے، مولانا اسعد محمود غیر ضروری سفر اور اجتماعات سے گریز کریں اور اپنی حرکات وسکنات کو خفیہ رکھیں۔

اس حوالے سے ترجمان جےیوآئی اسلم غوری کا کہنا ہے کہ لگتاہےانتظامیہ کاکام صرف نوٹس جاری کرنارہ گیا ہے، صرف نوٹس جاری کرنے سے انتظامیہ کی ذمہ داری پوری نہیں ہوجاتی۔

اسلم غوری نے کہا کہ ہماری قیادت یا کسی کارکن کو نقصان پہنچا تو ذمہ دار انتظامیہ، الیکشن کمیشن اور عدلیہ ہوگی۔

یاد رہے 31 دسمبر کو جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے قافلے پر ڈی آئی خان میں فائرنگ کی خبریں آئی تھیں۔ تاہم آر پی او ناصر محمود ستی نے کہا تھا کہ فضل الرحمان کے قافلے پر حملہ نہیں ہوا۔ یارک انٹر چینج پر پولیس چیک پوسٹ پر حملہ کیا گیا۔

آر پی او ناصر محمود کا کہنا تھا کہ پولیس نے حملہ آوروں کا بھرپور جواب دیا جو فرار ہوگئے ، مولانا فضل الرحمان خود موقع پر موجود نہیں تھے۔

Share this Article
- اشتہارات -
Ad imageAd image