Sargaram | Newspaper

ہفتہ 14 ستمبر 2024

ای-پیپر | E-paper

مونس الٰہی کی گرفتاری تک ناقابل ضمانت وارنٹ برقرار رہیں گے: عدالتی فیصلہ جاری

Share

لاہور کی احتساب عدالت نے مونس الٰہی کے خلاف ترقیاتی منصوبوں میں مبینہ کرپشن کے کیس کا تحریری فیصلہ جاری کردیا۔

احتساب عدالت لاہور نے ترقیاتی منصوبوں میں مبینہ کرپشن کے کیس میں (ق) لیگ کے رہنما مونس  الٰہی کو اشتہاری قرار دیا جس کا تحریری فیصلہ جاری کردیا گیا ہے۔

عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہےکہ مونس الٰہی پراسکیوشن کے الزامات میں عدالت میں پیش ہونے سے اجتناب کر رہے ہیں اس لیے عدالت انہیں اشتہاری قرار دینے کا حکم دیتی ہے۔

فیصلے میں مزید کہا گیا ہےکہ جب تک مونس الٰہی گرفتار نہیں ہوتے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری برقرار رکھے جاتے ہیں۔

Share this Article
- اشتہارات -
Ad imageAd image