Sargaram | Newspaper

ہفتہ 27 جولائی 2024

ای-پیپر | E-paper

مونس الہٰی کی واپسی کیلیے نگراں حکومت کا انٹرپول سے رابطہ

Share

اسلام آباد: تحریک انصاف کے رہنما مونس الہٰی کو وطن واپس لانے کے لیے نگراں حکومت نے انٹرپول سے رابطہ کرلیا۔

وفاقی حکومت کے ذرائع کے مطابق ایف آئی اے نے مونس الہٰی کی واپسی کے لیے انٹرپول حکام سے رابطہ کیا ہے اور ان کے خلاف مقدمات کی تمام تفصیلات شیئر کی ہیں۔ مونس الہٰی کی گرفتاری کے لیے ریڈ نوٹس جاری کروانے کا عمل شروع کردیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ماضی میں  مطلوب مجرموں کی پاکستان حوالگی کی مثالیں موجود ہیں۔ مونس الہٰی کے بینک اکاؤنٹس اور جائیدادوں کو منجمد کردیا گیا ہے۔ مونس الہٰی نے اپنے مختلف اکاؤنٹس سے 48 کروڑ روپے نکلوائے۔ یہ رقم منی لانڈرنگ میں استعمال ہوئی۔

ذرائع کے مطابق  نگراں پنجاب حکومت نے مونس الٰہی کے حوالے سے تمام ڈیٹا ایف آئی اے کے حوالے کر دیا ہے۔ ایف آئی اے اور نگراں وفاقی حکومت نے نگراں پنجاب حکومت سے ڈیٹا مانگا تھا۔

Share this Article
- اشتہارات -
Ad imageAd image