گزشتہ روز میانوالی ائیر بیس حملے سے متعلق سنسنی خیز انکشافات منظر عام پر آگئے، میانوالی حملے میں مارے جانے والے دہشت گردوں سے غیر ملکی اسلحہ ملا ہے۔
میانوالی ائیر بیس حملے میں دہشت گردوں سے برآمد ہونے والا اسلحہ امریکی ساخت کا ہے جس میں RPG-7 ، AK-74 ، M-4 اور M-16/A4 بھی شامل ہیں۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ افغان سرزمین پر امریکا کے تیار کردہ ہتھیار کھلے عام فروخت ہو رہے ہیں اور دہشت گردوں تک ان کی رسائی انتہائی آسان ہے، امریکی ساخت کے ہتھیار افغانستان میں وافر مقدار میں موجود ہیں جو دہشت گرد پاکستان کے خلاف استعمال کر رہے ہیں۔
دفاعی امور کے ماہرین کے مطابق پاکستان کے خلاف غیر ملکی سرزمین کا استعمال اور امریکا کے افغانستان سے اِنخلا کے بعد دہشت گرد آزادانہ غیر مُلکی ہتھیاروں کا استعمال کرتے آ رہے ہیں، اس سے پہلے بھی ژوب کنٹونمنٹ حملے میں امریکی ہتھیاروں اور سازو سامان کا استعمال ہوا تھا، افغان حکومت