Sargaram | Newspaper

اتوار 03 مارچ 2024

ای-پیپر | E-paper

میاں چنوں: بجلی کے بل کا ستایا شہری بلوں کا ہار پہنے بارات لے کر میپکو آفس پہنچ گیا

Share

میاں چنوں میں بجلی کے بل کا ستایا شہری بارات لے کر میپکو آفس پہنچ گیا۔(روزنامہ سرگرم)

دلہے نے احتجاجاً بلوں سے بنا ہار پہنا، خون کی علامتی ڈرپ لگائی اور بارات بنا کر میپکو کے آفس پر پہنچا جہاں اس نے کہا کہ بل نے اس کی ساری انرجی نکال لی ہے۔

اس کے علاوہ سرگودھا میں قوت گویائی اور بصارت سے محروم افراد نے بھی بجلی کے زائد بلوں پر احتجاجی مظاہرہ کیا اور  سینہ کوبی کرتے ہوئے زمین پر لیٹ گئے جب کہ سرگودھا میں ديگر شہریوں نے بھی احتجاج کیا۔

مظاہرین نے سول اسپتال چوک میں ٹائرؤں کو آگ بھی لگائی اور سڑک کو ٹریفک کیلئے بند کردیا۔

دوسری جانب چنیوٹ میں خواجہ سراؤں نے اضافی بلوں پر احتجاجی ریلی نکالی۔

ادھر سکھر میں تاجروں نے احتجاجی ریلی نکالی اور بلوں کے خلاف احتجاجی مظاہرے کیے جب کہ راولپنڈی میں بھی تاجر برادری کاروبار بند کرکے سڑکوں پر نکل آئی اور راجہ بازار، صدر، کمرشل مارکیٹ، راول پنڈی کینٹ اور کچہری چوک میں احتجاج کیا۔

Share this Article
- اشتہارات -
Ad imageAd image