Sargaram | Newspaper

ہفتہ 14 ستمبر 2024

ای-پیپر | E-paper

میرے شوہر کو جیل میں کھانے کے ذریعے زہر دیا جا سکتا ہے،بشریٰ بی بی نے عمران خان کی سکیورٹی کیلئے عدالت سے رجوع کرلیا

Share

اسلام آباد(روزنامہ سرگرم)بشریٰ بی بی نے عمران خان کی جیل میں سکیورٹی کیلئے عدالت سے رجوع کرلیا۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق وکیل لطیف کھوسہ کے ذریعے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست جمع کرادی گئی،درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ خدشہ ہے کہ میرے شوہر کو جیل میں کھانے کے ذریعے زہر دیا جا سکتا ہے،گھر کے کھانے کی اجازت نہیں دی گئی جیسا کہ ماضی میں قیدیوں کو سہولت دی گئی،ذمہ دار میڈیکل افسر کے ذریعے خالص خوراک کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے،ملاوٹ زدہ خوراک شوہر کی زندگی کیلئے نقصان دہ ہو سکتی ہے،شوہر کو جیل مینول کے مطابق وہ سہولیات بھی میسر نہیں جس کے وہ حقدار ہیں،درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ جیل میں سہولیات کی فراہمی سے متعلق عدالتی حکم پر عملدرآمد کرایا جائے،چیئرمین پی ٹی آئی کو جیل میں واک اور ایکسرسائز کی سہولت فراہم کی جائے۔

Share this Article
- اشتہارات -
Ad imageAd image