Sargaram | Newspaper

ہفتہ 27 جولائی 2024

ای-پیپر | E-paper

نئے سال کے آغاز پر پاکستان اور بھارت کے درمیان جوہری تنصیبات کی فہرستوں کا تبادلہ کیوں کیا جاتاہے ؟ جانئے.

Share

لاہور: (روزنامہ سر گرم)پاکستان اور بھارت کے درمیان نئے سال کے آغاز پر جوہری تنصیبات کی فہرستوں کا سالانہ تبادلہ ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور بھارت نے جوہری تنصیبات کے خلاف حملوں کی ممانعت کے معاہدے پر 1988 میں دستخط کیے تھے، جس کے مطابق پاکستان اور بھارت میں معاہدہ ہے کہ دونوں ممالک ہر سال کے پہلے دن جوہری تنصیبات کے بارے میں ایک دوسرے کو آگاہ کریں گے۔

پاکستان نے جوہری تنصیبات کی فہرست بھارت کے ہائی کمیشن کے نمائندے کے حوالے کی، جبکہ نئی دہلی میں پاکستان کے ہائی کمیشن کو جوہری تنصیبات کی فہرست دی گئی۔اس معاہدے کے تحت دونوں ممالک اپنے اپنے حساس مقامات کے بارے میں ایک دوسرے کو معلومات فراہم کرتے ہیں۔ فہرستوں کے تبادلے کے بعد دونوں ممالک کو ایک دوسرے کی عام استعمال کی جوہری تنصیبات کے مقامات کا علم ہوتا ہے۔اس فہرست میں اگرچہ ایٹمی ہتھیاروں کی اصل تعداد یا حقیقی مقامات کی معلومات فراہم نہیں کی جاتیں، البتہ فہرست کی مدد سے نو فلائی زون اور نو انٹری ایریاز کے بارے میں معلومات کا تبادلہ ہو جاتا ہے۔

Share this Article
- اشتہارات -
Ad imageAd image