پاکستان کی معروف مارننگ شو ہوسٹ اور اداکارہ ندا یاسر کا کہنا ہے کہ وہ اپنی اس عمر سے محظوظ ہورہی ہیں۔
حال ہی میں میزبان شائستہ لودھی کے پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے ندا یاسر نے خود پر ہونے والی تنقید سمیت کیرئیر اور مارننگ شو سے متعلق بات چیت کی۔
میزبان شائستہ نے سوال کیا کہ ‘ہمارے یہاں ایسی ذہنیت پائی جاتی ہے کہ لوگ دیکھ کر کہتے ہیں ارے یہ تو آنٹی ہوگئی ہے، ان کی عمر ہوگئی ہے پھر بھی سرخ رنگ پہنتی اور سرخ لپ اسٹک لگاتی ہیں، نو عمر لڑکیوں کی طرح کپڑے پہنتی ہیں اور تیار ہوتی ہیں’۔