Sargaram | Newspaper

پیر 04 نومبر 2024

ای-پیپر | E-paper

نوازشریف نے عام انتخابات سے متعلق بڑا اعلان کر دیا

Share

لاہور :سابق وزیراعظم نوازشریف نے کہاہے کہ عام انتخابات کیلئے ٹکٹ شفافیت اور میریٹ کی بنیاد پر دیئے جائیں گے ، الیکشن کیلئے ہماری تیاری مکمل ہے ۔

مسلم لیگ ن کے تاحیات قائد اور سابق وزیراعظم نوازشریف نے بلوچستان کے رہنماوں سے ملاقات کی ہے جس دوران ان کا کہناتھا کہ مسلم لیگ ن اقتدار میں آ کر غریبوں کا سہارا بنے گی، ن لیگ کے دور میں ہمیشہ ترقی ہوئی ہے ، ، تمام امیدواروں کی پرفائل اور زمینی حقائق کاجائزہ لیاہے ، میریٹ اور شفافیت کی بنیاد پر امیدواروں کو ٹکٹ دیئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ عام انتخابات کیلئے مسلم لیگ ن کی تیاری مکمل ہے ۔

Share this Article
- اشتہارات -
Ad imageAd image