لاہور:مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کی ق لیگ کے صدر چودھری شجاعت سے ملاقات طے پا گئی۔
نجی ٹی وی چینل کے مطابق قائد ن لیگ میاں نوازشریف آج چودھری شجاعت سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کریں گے،ملاقات میں موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا،سیاسی بیٹھک میں ن لیگ اور ق لیگ کے درمیان سیٹ ایڈجسٹمنٹ اور سیاسی اتحاد پربھی غور ہوگا۔