Sargaram | Newspaper

ہفتہ 14 دسمبر 2024

ای-پیپر | E-paper

نواز شریف نے توشہ خانہ کیس میں جواب عدالت میں جمع کرادیا

Share

اسلام آباد: سابق وزیراعظم نواز شریف نے توشہ خانہ کیس میں جواب عدالت میں جمع کرادیا۔

مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نواز شریف نے اسلام آباد کی احتساب عدالت میں اپنا جواب جمع کرایا جس میں کہا گیا ہےکہ کوئی دستاویز موجود نہیں کہ نواز شریف نے توشہ خانے سے کوئی بھی گاڑی مانگی ہو، نواز شریف کی طرف سے گاڑی لینے کا کوئی مطالبہ نہیں تھا۔

سابق وزیراعظم کے جواب پر احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نےنیب پراسیکیوٹر سے پوچھا کیا کریں گے اب، اس پر نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ ابھی نوازشریف کا بیان دیکھیں گے اور پھر اس پر مزید کارروائی ہوگی۔

بعد ازاں عدالت نے سماعت 20 دسمبر تک کیلئے ملتوی کردی۔

Share this Article
- اشتہارات -
Ad imageAd image