Sargaram | Newspaper

پیر 11 نومبر 2024

ای-پیپر | E-paper

نواز شریف کوئٹہ پہنچ گئے

Share

پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد، سابق وزیرِ اعظم نواز شریف کوئٹہ پہنچ گئے۔

میاں نواز شریف خصوصی پرواز کے ذریعے کوئٹہ پہنچے۔

کوئٹہ میں سابق وزیرِ اعظم مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں سے ملاقاتیں کریں گے۔

اس حوالے سے مسلم لیگ ن کی رہنما مریم اورنگزیب کا ایک بیان میں کہنا ہے کہ نواز شریف اور شہباز شریف 2 روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے سی پیک، ہیلتھ کارڈ، تعلیم، ترقی، امن، روزگار، کاروبار اور حقوق دیے تھے، یہ سلسلہ پھر شروع کریں گے۔

 مریم اورنگزیب کا یہ بھی کہنا ہے کہ ان شاء اللّٰہ دہشت گردی اور لوڈ شیڈنگ سے نجات دلائی تھی، امن پھر واپس لوٹے گا۔

Share this Article
- اشتہارات -
Ad imageAd image