اسلام آباد ہائی کورٹ میں عدلیہ مخالف تقاریر کے الزام میں نواز شریف کے خلاف دائر توہین عدالت کی درخواست سماعت کےلیے مقرر ہوگئی۔
چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ 2018ء سے زیرسماعت توہین عدالت کی درخواست پر سماعت کریں گے۔
ہائیکورٹ نے نواز شریف کے خلاف توہین عدالت کی درخواست 15 نومبر کو سماعت کےلیے مقرر کی ہے۔ یہ درخواست مقامی شہری عدنان اقبال نے دائر کی تھی، جس میں نوازشریف کے خلاف 2018ء کے بیانات پرتوہین عدالت کی کارروائی کی استدعا کی گئی ہے۔