Sargaram | Newspaper

ہفتہ 14 ستمبر 2024

ای-پیپر | E-paper

نوشہرہ: باراتیوں کی بس ہائی ٹرانسمیشن لائن سے ٹکرا گئی، دولہا سمیت 10 افراد جھلس کر زخمی

Share

نوشہرہ میں باراتیوں کی بس بجلی کی ہائی ٹرانسمیشن لائن سے ٹکرا گئی، نتیجے میں دولہا سمیت 10 افراد کرنٹ لگنے کے باعث جھلس کر زخمی ہوگئے۔

ریسکیو کے مطابق کوٹلی کلاں سے بارات دلہن لینے صالح خانہ جارہی تھی اس دوران بس ڈرائیور کے قابو سے نکل کر 11 ہزار وولٹ ہائی ٹرانسمیشن لائن سے جا ٹکرائی۔

ریسکیو حکام کے مطابق واقعے میں کرنٹ لگنے سے دولہا کبیر خان سمیت دس افراد جھلس کر زخمی ہوگئے، زخمیوں کو لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

متاثرین کے لواحقین اور اہل علاقہ کا کہنا تھا کہ واقعے کا مقدمہ ایس ڈی او اور ایکسین کے خلاف درج کیا جائے، بجلی کی ہائی ٹرانسمیشن لائنیں بہت نیچے ہیں، جس کی کئی بار شکایت کی ہے لیکن مسئلہ حل نہیں کیا گیا۔

Share this Article
- اشتہارات -
Ad imageAd image