Sargaram | Newspaper

پیر 04 نومبر 2024

ای-پیپر | E-paper

نومبر میں اوور سیز پاکستانیوں نے کس ملک سے ترسیلات زر کی مد میں کتنی رقم بھجوائی ؟ جانیے

Share

اسلام آباد نومبر میں اوور سیز پاکستانیوں نے کس ملک سے ترسیلات زر کی مد میں کتنی رقم بھجوائی ؟  اس حوالےسےسٹیٹ بنک آف پاکستان کے ترجمان  کا کہنا ہے کہ نومبر 2023ء میں اوور سیز پاکستانیوں کی ترسیلاتِ زر کی مد میں 2.3 ارب ڈالر کی رقم آئی۔ نمو کے لحاظ سے نومبر 2023ء کے دوران ترسیلاتِ زر میں ماہ بہ ماہ بنیاد پر 8.6 فیصد کمی اور سال بہ سال بنیاد پر 3.6 فیصد اضافہ ہوا۔ مالی سال24/23ء کے پہلے 5 مہینوں کے دوران کارکنوں کی ترسیلاتِ زر کی مد میں 11 ارب ڈالر کی رقم آئی۔ نومبر 2023ء کے دوران ترسیلاتِ زر زیادہ تر سعودی عرب (540.3ملین ڈالر)، متحدہ عرب امارات (409.4ملین ڈالر)، برطانیہ (341.7ملین ڈالر)، اور ریاست ہائے متحدہ امریکہ (261.5 ملین ڈالر) سے موصول ہوئیں۔

Share this Article
- اشتہارات -
Ad imageAd image