کراچی: نگران وزیراعلیٰ سندھ کے معاملے پر پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) اور متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان میں ڈیڈ لاک ختم ہوگیا۔
ذرائع کا دعویٰ ہےکہ ایم کیو ایم اور پی پی پی میں امیدوار پر اتفاق ہوگیا ہے، ایم کیوایم رابطہ کمیٹی نے جسٹس (ر ) مقبول باقر کے نام پر اتفاق کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق جسٹس (ر ) مقبول باقر کا نام وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی جانب سے دیا گیا تھا، ایم کیو ایم سے تعلق رکھنے والی اپوزیشن لیڈر رعنا انصار نے گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) کے مشورے سے جسٹس (ر ) مقبول باقر کے نام کی منظوری دے دی ہے۔