Sargaram | Newspaper

ہفتہ 27 جولائی 2024

ای-پیپر | E-paper

نگران وزیر داخلہ نے عمران خان کو عدالت کا لاڈلہ قرار دے دیا

Share

 اسلام آباد:(روزنامہ سر گرم) نگران وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے چیئرمین پی ٹی آئی کو عدالت کا لاڈلہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ عام شہری تصور نہیں کرسکتا کہ عمران خان کو جیل میں کتنی سہولیات حاصل ہیں۔

برطانوی ویب سائٹ کو دیے گئے انٹرویو میں انہوں ںے کہا کہ عمران خان کو جو سہولیات فراہم کی گئیں وہ آج تک کسی سابق وزیراعظم کو نہیں دی گئیں اور عام شہری ان کا تصور نہیں کرسکتا۔

نگراں وزیر داخلہ نے کہا کہ لاپتا افراد کا معاملہ کافی حد تک حل ہوچکا ہے، لاپتا افراد کے جتنے کیسز ہیں ان میں سے 78 فیصد کیسز حل ہوچکے ہیں، اختر مینگل کی جانب سے تیار کی گئی لاپتا افراد کی فہرست درست نہیں۔

سائفر کیس کے سوال پر انہوں ںے کہا کہ عمران خان کی سائفر کیس میں 28 نومبر کو پیشی کے حوالے سے عدالت کے حکم کو من و عن تسلیم کریں گے۔

نواز شریف سے متعلق سوال پر وزیر داخلہ نے کہا کہ میرے خیال میں نواز شریف پر جو کیسز بنے ہیں وہ بے بنیاد ہیں، انہیں محض بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر نااہل قرار دیا گیا جو کہ درست نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ن لیگ کو کوئی فیور نہیں دیا جارہا، تمام سیاسی جماعتیں اپنا کام کررہی ہیں اور یہاں سب کے لیے لیول پلینگ فیلڈ  ہے، میرے لیے یہ مناسب نہیں کہ بلاول کے بیان پر تبصرہ کروں، الیکشن اپنے وقت پر ہوں گے اور وزارت داخلہ نے الیکشن کمیشن کو انتخابات کے انعقاد کے لیے ہر ممکن مدد کی یقین دہانی کرائی ہے۔

Share this Article
- اشتہارات -
Ad imageAd image