Sargaram | Newspaper

منگل 16 اپریل 2024

ای-پیپر | E-paper

نگران وزیر صحت پنجاب کا میڈیکل اسٹورز پر ادویات کی کوالٹی چیک کرنے کا حکم

Share

لاہور: پنجاب کے نگران وزیر صحت نے صوبے میں میڈیکل اسٹورزپر ادویات کی کوالٹی چیک کرنے کا حکم دے دیا۔

نگران وزیرصحت ڈاکٹر عامر جمال نے کہا ہےکہ سانس کی بیماریوں، نمونیا، سینے میں انفیکشن کی ادویات اور ان کی کوالٹی کواچھی طرح چیک کیا جائے۔

ڈاکٹر عامر جمال نے کہا کہ موجودہ موسم میں نمونیا، سانس اور الرجی کی بیماری پھیلی ہوئی ہے، اس وقت دواؤں کی زیادہ ضرورت ہے ایسا نہ ہو کہیں جعلی دوائیں موجود ہوں کیونکہ جعلی ادویات بنانے والے اس موقع سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

ڈاکٹرجمال ناصر نے جعلی ادویات پر سخت ایکشن لینے کا بھی عندیہ دیا۔

Share this Article
- اشتہارات -
Ad imageAd image